ویڈیو| تلاوت ترتیل قاری «صهیب جبریل» سوره مائده

IQNA

ویڈیو| تلاوت ترتیل قاری «صهیب جبریل» سوره مائده

8:31 - November 27, 2024
خبر کا کوڈ: 3517533
ایکنا: لیبیائی حافظ «صهیب محمد عبدالکریم جبریل»، کی سورہ مائدہ کی تلاوت وائرل ہوئی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق روس میں بائیسویں بین الاقوامی حفظ مقابلوں میں لیبیائی حافظ نے شرکت کی اور پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے۔ انکی تلاوت کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسمیں آیات ۶۷ و ۶۸ سوره مائده «يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ وَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ، قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لَسْتُمْ عَلَى شَيْءٍ حَتَّى تُقِيمُوا التَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ مِنْ رَبِّكُمْ وَلَيَزِيدَنَّ كَثِيرًا مِنْهُمْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ طُغْيَانًا وَكُفْرًا فَلَا تَأْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ: کی تلاوت کی گیی ہے۔

"اے پیغمبر! جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر نازل کیا گیا ہے، اسے پہنچا دیں۔ اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو آپ نے اس کا پیغام نہیں پہنچایا، اور اللہ آپ کو لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے گا۔ بیشک اللہ کافروں کی جماعت کو ہدایت نہیں دیتا۔ کہہ دیں، اے اہلِ کتاب! جب تک تم تورات، انجیل اور جو کچھ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہاری جانب نازل کیا گیا ہے، اس پر عمل نہیں کرتے، تم کسی بھی حق پر نہیں ہو۔ اور یقینا جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے، وہ ان میں سے اکثر کی سرکشی اور کفر کو اور زیادہ کرے گا۔ پس آپ کافروں کے حال پر افسوس نہ کریں۔"

یہ آیت روس میں قرآن مقابلے کے دوران تلاوت کی گئی تھی۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4250174

ٹیگس: روس ، مقابلے ، حافظ ، تلاوت
نظرات بینندگان
captcha